کیا دلہا اب کپڑے اور برتن دھوئے گا؟ شادی میں دلہا کے دوستوں کی انٹری دیکھ کر دلہن والے بھی ہنس پڑے

image

کیا اب دلہا بھی کپڑے اور برتن دھوئے گا؟ جی نہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی بھائی اتنے آرام سے عورت مارچ سے متاثر ہوجائیں گے تو فی الحال تو ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو اس ویڈیو میں دیکھیں۔ جہاں دلہا کے دوستوں نے شادی کی تقریب میں انوکھی انٹری دے کر دلہن والوں کی بولتی ہی بند کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب جاری ہے اور ایک کے بعد ایک دولہا کے دوست ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے اندر آرہے ہیں۔ کسی پر لکھا ہے "بے غم بنا بیگم نہیں" تو کسی پر "ہمارا دوست ہماری مرضی" ایک دوست نے "بچے دو ہی اچھے" بھی لکھا ہوا ہے

لگتا ہے ان دوستوں کو اپنے دلہا بنے ساتھی سے کچھ زیادہ ہی محبت ہے تبھی دوست کے لئے محبت بھرے پیغامات کے ساتھ شادی میں آدھمکے۔ سوشل. میڈیا پر اس ویڈیو کے خوب ہی چرچے ہیں جس میں دلہا کے دوستوں کی انوکھی انٹری نے دلہن والوں کو بھی ہنسا دیا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US