آپ نے گاڑی میں بہت بار سفر کیا ہوگا مگر شاید آج جو باتیں ہم گاڑی کے بارے میں بتائیں گے وہ بالکل نئی معلوم ہوں۔ گاڑی میں ایسی کئی چیزیں ہوتی ہیں جو بظاہر عام سی معلوم ہوتی ہیں لیکن ان میں ہماے ہی فائدے کی کئی باتیں موجود ہوتی ہیں۔ تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
یہ کلپ کیوں ہوتی ہے؟
گاڑی میں موجود رئیر ویو مرر کے نیچے ایک سیاہ رنگ کا کلپو موجود ہوتا ہے۔ یہ یونہی نہیں بنا ہوتا بلکہ رات کے وقت جب پیچھے آنے والی گاڑیوں کی لائٹس آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہیں تب یہ کلپ پیچھے سے آنے والی روشنی کو منعکس کردیتا ہے جس سے آنکھیں نہیں چندھیاتیں اور حادثات کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔
اس ہینڈل کا مقصد
گاڑی کا یہ ہینڈل معذور یا ایسے افراد کے لئے بنایا جاتا ہے جو ٹانگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور بغیر سہارے اتر یا چڑھ نہیں سکتے۔ یہ ہینڈل انھیں سہارا دیتا ہے۔