ثر لوگوں کے ہاتھ میں 5 سے زیادہ انگلیاں ہوتی ہیں تو کسی کے دو انگوٹھے ہوتے ہیں۔ بھارت کے معروف اداکار ریتک روشن بھی ان میں سے ایک ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم یہ جانے کی کوشش کریں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیا یہ انسان کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے؟ تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
ایک امریکی اسپتال کی ویب سائٹ کے مطابق ہاتھوں میں دو انگوٹھوں کو Thumb duplication، pre-axial polydactyly، split thumb اور bifid thumb کہتے ہیں جس میں پیدائشی طور پر ہاتھوں کے دو انگوٹھے ہوتے ہیں۔ یہ اضافی انگوٹھا ہزار میں سے کسی ایک بچے کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
اس کی وجہ کیا ہے؟
ماہرین کے مطابق اس حالت کی کوئی ٹھوس وجہ تو سامنے نہیں سکی ہے البتہ جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اس کی نسیں اور پٹھے دو انگوٹھوں میں بدل جاتے ہیں۔ اکثر حاملہ عورت کے الٹراساؤنڈ سے بھی بچے کے اضافی انگوٹھے کا پتا چل جاتا ہے۔
لوگ سرجری کیوں نہیں کرواتے؟
ماہرین کے مطابق اس انگوٹھے کی سرجری کروانا ممکن ہے البتہ چونکہ اس انگوٹھے سے کوئی نقصان یا درد نہیں ہوتا اس لئے لوگ عام طور پر بچوں کی سرجری نہیں کرواتے۔