دونوں نے شادی کو بچانے کی کوشش کی مگر ۔۔ اکلوتی بیٹی کی خاطر کیا کچھ برداشت کیا؟ مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات

image

سوشل میڈیا پر مشہور سیاستدانوں کی زندگی سے متعلق دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں، جو کہ سب کی توجہ خوب حاصل کر لیتی ہیں، لیکن ان پر آنے والی مشکلات اور ان کی زندگی میں ہونے والی تبدیلیاں کا احساس آج بھی شاید بہت کم لوگوں کو ہوگا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مراد سعید:

پاکستان تحریک انصاف کے جوان سیاستدان مراد سعید کا شمار ان چند رہنماؤں میں ہو رہا ہے، جو کہ جواں مردی اور بہادری کے ساتھ اپنے لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب اپنے دوست ارشد شریف شہید کے جنازے سے تدفیق تک مراد نے اپنے دوست کو تنہا نہی چھوڑا تھا۔

لیکن وہ وقت مراد سعید کے لیے تکلیف دہ تھا جب ان کی والدہ اور بھائی سوات آپریشن 2008 میں شدید زخمی ہو گئے تھے، یہی وہ وقت تھا جب مراد سعید عمران خان کے مزید قریب ہوئے، دوسری جانب انہیں مزید باہمت بننے کا موقع ملا۔

الطاف حسین:

مشہور سیاستدان اور کراچی کی سیاست کا ایک اہم نام، الطاف حسین۔ اگرچہ ایم کیو ایم کی پہچان بننے والے الطاف حسین کو ہر ایک شخص بخوبی جانتا ہے۔

تاہم الطاف حسین کی ازدواجی زندگی میں بھی کافی اتار چڑھاؤ آ چکے ہیں، جس نے میڈیا کی بھی توجہ حاصل کی تھی۔ جنگ کی خبر کے مطابق قائد ایم کیو ایم کی سابقہ اہلیہ فائزہ گبول کی جانب سے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ اس وقت کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے اہلیہ کی جانب سے الزامات کو بھی من گھڑت قرار دیا گیا تھا۔ اکلوتی بیٹی کی خاطر دونوں نے کوشش تو بہت کی، تاہم معاملات بہت آگے بڑھ چکے تھے۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق دونوں 2 سال سے علیحدہ زندگی گزر بسر کر رہے تھے، جبکہ اہلیہ کے الزامات تھے ان کے ساتھ کوئی اچھا رویہ نہیں اپنایا گیا، قیدی کی طرح زندگی گزر بسر کر رہی تھیں۔

حنا پرویز بٹ:

مسلم لیگ ن پنجاب کی مقبول ترین رہنما حنا پوریز بٹ جو کہ اپنے اسٹائل، منطق اور دلچسپ لہجے کی وجہ سے سب کی بوتلی بند کر دیتی ہیں، ان کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا آیا تھا، جس نے ان کی زندگی بدل دی تھی۔

حنا پرویز بٹ کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے، جہاں خواتین کو خاص طور پر پڑھائی کی جانب توجہ دلائی جاتی ہے، یہی وجہ تھی کہ حنا بھی ڈگری یافتہ ہیں، جبکہ ازدواجی زندگی گزارنے والی حنا نے اپنی شادی بچانے کی بھی کوشش کی اور اب طلاق کے بعد بھی تنہا رہ کر یہ بات ثابت کر دی ہے، کہ ایک عورت اپنے پاؤں پر کس طرح کھڑی ہو سکتی ہے۔

اس سب میں حنا پرویز بٹ اپنے بیٹے کے ہمراہ تو رہ رہی ہیں، ساتھ ہی بیٹے کی ہر خواہش اور ضرورت کو بھی پورا کر رہی ہیں۔ جبکہ والد جس نے قرآن کے سائے میں بیٹی کو رخصت کیا تھا، وہ بھی بیٹی کو طلاق کے بعد بھی خوب سپورٹ کر رہا ہے۔س

ڈاکٹر یاسمین راشد:

اپنے گھر سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد بتاتی ہیں کہ میرے شوہر سول کارپوریشن میں کام کرتے تھے، اور یہاں سول کارپوریشن کی کالونی تھی، 1997 میں ہم نے 6 سے 7 ہزار میں یہ پلاٹ خریدا تھا۔

وہ بتاتی ہیں کہ جب لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ تم نے اتنا دور گھر کیوں بنا لیا، تو میں کہتی تھی کہ میرے پاس تو وہی ایک گھر تھا۔ گھر کی تعمیر شروع ہو گئی تھی لیکن اس وقت یاسمین راشد ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی تھیں، جہاں یا تو ایک انسان گھر بنا سکتا ہے، یا زندگی کے دوسرے کاموں پر پیسہ لگا سکتا ہے۔

یہی وجہ تھی کہ آدھا گھر بن چکا تھا، مگر پھر کام رک گیا، جب یاسمین راشد کی سہیلیاں آتیں، دیکھتی اور کہتی کہ یہ جو اسٹرکچر کھڑا کیا ہے، یہ گر جائے گا، جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ پیسے ہی نہیں ہیں، کہاں سے پورا کروں۔

میری سہیلیوں نے کہا کہ ہم تمہیں قرضہ دیں گے، ڈاکٹر جویریہ نے مجھے 50 ہزار روپے دیے، میری سہیلیوں نے مجھے قرضہ دیا اور میں گھر کا حصہ تیار کیا۔ اگرچہ میں اس وقت گائناکالوجسٹ تھی اور کما رہی تھی، مگر اس وقت بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

ڈاکٹر یاسمین بتاتی ہیں کہ میں نے جن دوستوں سے قرضہ لیا تھا، ان سب کو قرضہ واپس کیا، ساتھ ہی سہیلیوں کی تعریف بھی کر دی کہا کہ میری دوستوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US