“صرف میرا نام 3 بار لیا اور کروڑوں کی دولت مل “
“آج ایسا نسخہ بتاؤں گا کہ آپ ڈیڑہ سو سال تک جیو گے اور موت ٹل جائے گی“
بلند و بانگ دعوے کرنے والا یہ شخص مشہور یوٹیوبر ظریف چشتی بابا تھا جس کا تعلق بنیادی طور پر افغانستان سے تھا۔ بھارت منتقل ہونے والا یہ شخص خود کو بہت بڑا عام اور پیر ظاہر کرتا تھا۔ ظریف چشتی کی یوٹیوب پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جن میں یہ صاحب لوگوں کو سو اور سو سے زیادہ لمبی عمر پانے کے علاوہ کروڑوں کی دولت پانے کے لئے اپنے نا کا ورد کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ دیکھیں
ظریف چشتی کے پاس کروڑوں کی جائیداد تھی جس کا اصل ذریعہ یوٹیوب تھا۔ سادہ لوح اور کمزور عقیدے کے لوگ بھارت میں بڑی تعداد میں ان کی ویڈیو دیکھتے تھے۔ البتہ اس جعلی پیر نما شخص کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جو اس کے معتقدین کے لئے عبرت بن گیا۔
جائیداد خریدنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جانے والے ظریف چشتی کو اس کے دوستوں نے ہی گولیاں مار کر قتل کردیا۔اس طرح مسلمانوں میں فتنہ پھیلانے والا شخص صرف 28 برس کی عمر میں خود ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔ یہ ان لوگوں کے لئے بہت بڑا سبق ہے جو اللہ کے علاوہ کسی انسان سے مدد مانگتے ہیں۔