ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو آنکھوں کے سامنے بڑا آدمی بنتا دیکھیں۔ وہ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ ان کا ہر میدان میں کامیاب ہو کر لوٹے۔ مگر وہ خواب تو پورے ہوجاتے ہیں مگر والدین اس دنیا میں نہیں ہوتے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسے طالبعلم کے بارے میں بتائیں گے جو اپنی کامیابی پر مرحوم والدین کے پاس جا پہنچا۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان طالبعلم کی تصویر اس وقت وائرل ہو رہی ہے جس نے سر سید یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور سب سے پہلے اپنے والدین کی قبر پر جا کر حاضری دی۔
دکھ بھری اس تصویر میں بیٹے کے چہرے پر تو مسکراہٹ ہے ہی مگر دل اندر سے بہت اداس ہوگا۔ کیونکہ اس نوجوان کی یہی خواہش رہ گئی کہ کاش اس کے والدین کامیابی کو اپنے سامنے دیکھتے تو کتنا خوش ہوتے۔
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اپنے والدین کی قبر سے لگ کر تصویر بنوا رہا ہے اور اس نے اپنی ڈگری قبر پر اس طرح رکھ دی جیسے ان کے ہاتھ میں ڈگری رکھ دی ہو۔
سوشل میڈیا صارفین نوجوان کی کامیابی کو سراہ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب والدین کی قبر دیکھ کر غمزدہ ہوگئے ہیں۔