پاکستان میں پہلا روزہ کس دن ہو گا؟ ماہرین کی رائے

image

ماہِ رمضان کی آمد ہونے کو ہے، اب سے کچھ ہی دن بعد پوری دنیا میں ماہِ مقدس کی شروعات ہونے والی ہے۔ جس کے لیے ہر ملک میں مختلف قسم کی تیاریاں کی جا رہی ہیں لیکن رمضان کس تاریخ سے شروع ہوگا؟

محکمہ موسمیات نے اس سال 22 مارچ کو رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ہوسکتا ہو اس ماہ کی شروعات 23 مارچ یعنی جمعرات سے متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان بھر میں نیا چاند 21 مارچ کی رات 10 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اس سال پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان المبارک اور عید الفطر کا امکان ہے۔

چاند کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے پی ایم ڈی نے مزید کہا کہ موسمیاتی ریکارڈ کے زیرِغور 22 مارچ کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

خیلجی ممالک کی بات کریں تو سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اس سال شعبان العمظم کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہوگا، 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہی ہوگی۔

ماہرین فلکیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے زیادہ واضح امکانات ہیں، اس طرح رمضان المبارک 23 کی شروعات مارچ کو ہی ہوگی۔

رمضانُ المبارک میں پاکستان کے مختلف شہروں میں سحر و افطار کے کیا اوقات ہوں گے؟

پاکستان کے تمام شہروں کے سحر و افطار کے اوقات یہاں معلوم کیجیے:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US