کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ہے۔ کہیں گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے تو کچھ علاقوں میں برف جیسے سفید اولے بھی پڑ رہے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، گلستانِ جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو رہی ہے۔
پورٹ قاسم، اورنگی ٹاؤن، گلشنِ معمار میں بھی بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہو رہی ہے۔