نسیم شاہ کی منگنی ہو گئی؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منگنی سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ دنوں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں دو بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے انہیں بہترین سے نوازا۔

نسیم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں سمیت سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تاہم نسیم شاہ نے وضاحتی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آخری تصویر جو میں نے پوسٹ کی وہ میرے نکاح یا منگنی کی نہیں تھی، شکر گزار ہونے کا مطلب صرف کسی رشتے میں منسلک ہونا نہیں، براہ مہربانی اسے غلط سمجھنا بند کریں۔ یہ بس گھر والوں کے ساتھ افطار کی ایک تصویر تھی، مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہوگیا ہے‘۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US