حلال رزق کمانا مومن کے لئے لازمی ہے لیکن ساتھ ہی یہ حکم بھی ہے کہ دنیاوی کاموں میں کھو کر انسان اللہ کے ذکر کو نہ بھول جائے۔ ویسے تو دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسلمان ہی اس بات کا خیال رکھتے ہیں لیکن آج ہم بات کریں گے سعودی ائیر لائن میں کام کرنے والوں کی جو سخت ڈیوٹی ہونے کے باوجود رمضان میں عبادت کرنا نہیں بھولتے۔
اس تصویر میں دیکھیں ایک ائیر ہوسٹس پیسنجر سیٹ پر قرآن کی تلاوت کررہی ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ فارغ وقت ملتے ہی ائیر ہوسٹس نے آرام پر تلاوت و ترجیح دی جس کی وجہ سے اس تصویر نے لوگوں کا دل جیت لیا۔
دوسری طرف آن ڈیوٹی پائلٹس کی زندگی بھی کافی مشکل ہوتی ہے۔ جہاز اڑاتے ہوئے انھیں حاضر دماغی سے کام لینا ہوتا ہے کیوں کہ ان پر مسافروں کی جان کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔ دیکھیے پائلٹس فلائٹ کے بعد کس خشوع و غضوع سے نماز ادا کررہے ہیں۔
اسی طرح ان ائیر ہوسٹسز کو دیکھیں جو ہاتھ اٹھائے دعا مانگ رہی ہیں۔ ہوائی جہاز کے سفر کے دوران مسافروں کے ساتھ اسٹاف کو بھی اپنے روزے کے گھنٹے مکمل کرنے کے ساتھ موجودہ جگہ کے حساب سے افطار اور سحری کا وقت طے کرنا ہوتا ہے۔ اس دوران روزہ کے ساتھ مسافروں کی خدمت کرنا ائیر اسٹاف کے لئے قدرے مشکل تو ہوتا ہے اس کے باوجود وہ اپنے فرائض تندہی سے انجام دیتے ہیں۔