25 سال بعد خاتون کی جھولی بھری تو۔۔ بے اولاد جوڑے کو ڈاکٹر نے کیسے سنبھالا جو آج تک اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں؟

image

اولاد کا سکھ پانے کے لیے والدین ہر حد تک گزر جاتے ہیں، صبر بھی کرتے ہیں اور اللہ سے امید بھی نہی چھوڑتے ہیں، اور پھر انہیں صبر کا پھل مل ہی جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی پوسٹ نے سب کی توجہ حاصل کی جب ایک ڈاکٹر کی جانب سے اپنی مریضہ کے حوالے سے ایک تصویر اپلوڈ کی۔

ڈاکٹرزینب ملک کی جانب سے پوسٹ اپلوڈ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سال 2021 کے شروعات میں یہ خاتون میرے پاس آئیں، 43 سال خاتون اولاد کے لیے ترس رہی تھیں جبکہ ان کے شوہر کی عمر 40 سال تھی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون اور ان کے شوہر نے 25 سال تک اولاد کی تڑپ میں ہر علاج معالجے کو اپنایا مگر امید نہیں چھوڑی۔ خاتون کی سابقہ ہسٹری دیکھ کر ڈاکٹر نے علاج شروع کیا، خود ڈاکٹر اور جوڑا پُر امید تھا کہ ان کے صبر کا پھل انہیں ملنے والا ہے۔

اگرچہ مسئلہ بھی پیچیدہ تھا اور عمر بھی کافی ہو گئی تھی تاہم دونوں پُر امید تھے، اور اسی طرح تقریبا ایک سال بعد خاتون حاملہ ہو گئیں، یعنی 2022 میں بڑے آپریشن کے بعد خاتون کے ہاں 25 سال بعد ننھی رحمت کی آمد ہوئی۔

پیدائش کے بعد بھی یہ ماں اپنی ننھی پری کو لے کر ڈاکٹر کے پاس آتی ہیں، دوسری جانب ڈاکٹر کا بھی یہ اصرار ہے اور یہ تصویر اپلوڈ کرنے کا مقصد بھی یہی کہ نہ جانے کتنے ایسے ہی جوڑے ہوں گے جن کا مسئلہ ان جیسا ہی ہو، کیا پتہ ان کا مسئلہ بھی اسی طرح حل ہو جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US