دونوں کی لڑائی میں ساس پریشان ہو گئی تھی۔۔ ساس نیتا امبانی کے ساتھ کیوں رہنا پسند کرتی ہے؟ دلچسپ معلومات

image

ان دنوں بھارتی سوشل میڈیا پر نیتا امبانی کافی چرچہ میں ہیں، اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نیتا امبانی کلچرل سینٹر کی شروعات دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نیتا امبانی کا شمار ان چند خواتین میں ہوتا ہے جو کہ کامیاب کاروباری شخصیات تو بن ہی چکی ہیں ساتھ ہی اب بالی ووڈ میں بھی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں تین روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا مقصد نیتا امبانی کے پراجیکٹ نیتا امبانی کلچرل سینٹر کا افتتاح تھا۔

تاہم اس سب میں امبانی خاندان کا وہ مشکل وقت سب کو یاد آتا ہے جب دو بھائیوں کے بیچ بٹوارا ہوا تو دنیا بھر میں توجہ حاصل ہوئی، ساتھ ہی نیتا امبانی اور ساس کے درمیان موجود رشتہ بھی کھل کر سامنے آ گیا۔

نیتا امبانی کی ساس اور مکیش امبانی کی والدہ کوکیلا بین ویسے تو مکیش کی فیملی کے ساتھ ہی دکھائی دیتی ہیں، تاہم ان کی دوسری بہو ٹینا امبانی بھی ساس کی خوب خدمتیں کرتی دکھائی دیتی ہے۔

نیتا امبانی اور ٹینا امبانی اگرچہ امبانی خاندان کے دو اہم کردار ہیں، تاہم ان دونوں میں آج تک بنی نہیں ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا کے مطابق دونوں بہوؤیں ایک دوسرے سے برتری کی جنگ میں ضرور نظر آتی ہیں۔

چونکہ ٹینا امبانی شادی سے پہلے بھی کافی مقبول تھیں اور بطور اداکارہ سب کے دلوں پر راج کر چکی تھیں، یہی وجہ تھی کہ جب نیتا امبانی شادی کے بعد چرچہ میں آنے لگیں تو دونوں خواتین کے درمیان اس وقت سے ہی دوریاں پیدا ہونے لگیں۔ اور پھر سسر کے انتقال کے بعد جائیداد کے تنازعے نے رہی سہی کمی پوری کردی۔

تاہم اس سب میں جہاں جیٹھانی اور دیورانی کے درمیان سرد جنگ جاری تھی وہیں ساس کوکیلا بین دونوں بیٹوں کے درمیان بڑھتی دوریوں کی وجہ سے شدید پریشان تھیں۔ ایک عام جنوبی ایشیائی گھرانے کی طرح ان کے گھر میں بھی بہوؤں نے آتے ہی دنگے فساد کرا دیے تھے۔

واضح رہے نیتا امبانی کی بیٹی کی شادی کے موقع پر ٹینا امبانی بہت کم دکھائی دی تھیں، دونوں بہوؤیں میڈیا کے سامنے تو بہت خوش دکھائی دیتی ہیں، مگر ان کے درمیان رشتہ بھی بالکل پاکستان اور بھارت کی طرح ہے۔ دوسری جانب یہ بات بھی کافی بھارتی میڈیا میں وائرل ہے کہ کوکیلا بین نیتا امبانی کو بڑی بہو ہونے کے ناطے اور سنسکاری ہونے کی وجہ سے بھی پسند کرتی ہیں، یہی وجہ ہے انہی کے ساتھ رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US