بچپن میں پاپا آئس کریم کھلاتے تھے اس لئے.. بغیر بتائے بازار لے جا کر بیٹی نے والد کو کیا سرپرائز دیا؟ ویڈیو دیکھیں

image

“جب میں چھوٹی تھی تو پاپا میری فرمائش پوری کرنے کے لئے آئسکریم کھلاتے تھے۔ پاپا کو میوزک کا بہت شوق ہے لیکن وہ کبھی اپنے شوق کو پورا نہیں کرپاتے تھے۔ ان کی تنخواہ کم تھی جو انھوں نے ہمیشہ بچوں کی اسکول دینے میں خرچ کی“

یہ کہنا ہے ایک ایسی بیٹی کا جس کے دل میں اپنے والد کی دی گئی قربانیوں کا احساس ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس لڑکی کے تمام بہن بھائی ڈاکٹر ہیں اور انھیں ڈاکٹر بنانے کے لئے والدین نے کڑی محنت کی ہے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد بیٹی نے ہاؤس جاب سے ملنے والی پہلی رقم سے والد کے لئے کیا لیا؟ دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ بیٹی والد کو بغیر بتائے بازار لے گئی جہاں اس کے والد سمجھے کے بیٹی کو ان سے موبائل چاہیے لیکن جب بیٹی نے انھیں سرپرائز دیا تو وہ بہت خوش ہوئے اور خوشی سے ڈانس کرنے لگے۔

ان کی بیٹی نے مہنگے ترین برانڈڈ اسپیکرز دیے جو وہ ہمیشہ سے خریدنا چاہتے تھے۔ بیٹی کا کہنا ہے کہ میں اپنے پاپا کی خوشی کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US