سپریم کورٹ کی جانب سے آج الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ تو دے دیا تاہم اب سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے جس میں وہ بلاول بھٹو کے ساتھ بتائے ایک لمحے کو شئیر کر رہے تھے۔
شہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا، میرا بلاول مجھے یاد ہے تو نیکر میں کھیلا کرتا تھا۔
مزید لمحات شئیر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب اماں تمہیں کونے میں کھڑا کر دیتی تھیں، تو آنسو بہاتا تھا ہم آنسو پوچھتے تھے۔ واضح رہے شاہ محمود قریشی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔
سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت نے سیاسی پارہ جہاں ہائی کیا ہے وہیں اب سیاسی جاعتیں بھی رمضان کے مہینے میں افراتفری میں دکھائی دے رہی ہیں۔