ان دنوں پاکستانی شخصیات سمیت دنیا بھر کی مسلمان شخصیات مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں موجود اہم اور مقدس مقامات کی زیارتیں کر رہی ہیں، جبکہ عمرہ بھی ادا کر رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی سب کی توجہ اُس وقت حاصل کر لی جب کھلاڑی عمرہ کرنے اور مسجد نبوی ﷺ پر حاضری دینے پہنچے۔
ویسے تو ان مقامات پر جو بھی جاتا ہے وہ ایک عام انسان ہی کی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ظاہر ہے مسجد نبوی ﷺ میں موجود شخصیت سب سے اہم، مقبول اور توجہ طلب ہیں۔ آقائے دو جہاں ﷺ کے چاہنے والوں میں یہ بھی شامل ہیں جو کہ اس دنیا چند ہزار افراد کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
یہاں آ کر یہ بھی ایسے ہی ہوتے ہیں جیسےکہ ایک عام مجبور، غریب اور مشکل میں پھنسا مسلمان ہوتا ہے، اس تصویر میں بھی پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور فہیم اشرف مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں بیٹھے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس طرح یہاں آنے والا ہر مسلمان زمین پر بیٹھنے کو بھی اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتا ہے، بالکل اسی طرح فہیم اور حارث کے چہرے پر موجود اطمینان اور خوشی اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ دونوں کھلاڑی ان لمحات کو کس حد تک محسوس کر رہے ہیں۔