جانور اکثر کچھ ایسی حرکتیں کر جاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب حاصل کر لیتی ہیں، کچھ تو نماز پڑھتے نمازیوں کے ساتھ بھی شرارتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک مسجد کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک مسجد کے امام نماز کی امات کرا رہے تھے کہ اچانک ان کے اوپر ایک بلی چڑھ دوڑی۔ پہلے تو صارفین کو یوں لگا کہ شاید بلی امام مسجد پر حملہ کر رہی ہے، ظاہر ہے بلی بھی جانور ہی ہے اور جانور کا کیا بھروسہ کب کیا کر دے۔
لیکن بلی جب امام مسجد کے اوپر چڑھی تو امام مسجد کے چہرے پر موجود اطمینان اور روانی سے جاری تلاوت نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ کیونکہ امام مسجد نے تلاوت کو نہیں روکا۔
بلی بھی شاید سمجھ چکی تھی جب ہی وہ کوئی ایسی حرکت نہیں کررہی تھی جو کہ مشکل پیدا کرے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی امام کے کندھے پر بیٹھ گئی تھی، کچھ لمحات بلی نے وہیں گزارے اور پھر نیچے اتر گئی۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔