باہر نکلنے کا کہا تو گاڑی ہی بھگا دی۔۔ خاتون ڈرائیور کی گاڑی روکنا شہریوں کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

image

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اور تصاویر نظر سے گزرتی ہیں، جس میں ٹریفک حادثات کے بعد حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی منظر سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب لاہور کے علاقے میں ایک خاتون ڈرائیور ہجوم کے سامنے سہم گئی اور گاڑی دوڑادی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے علاقے کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کے قریب ایک سیاہ رنگ کی گاڑی میں بیٹھی خواتین کے ارد گرد مرد حضرات موجود ہیں، جو کہ بظاہر خاتون ڈرائیور کو ہراساں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم ممکنہ طور پر یہ حادثہ تھا، جس کے بعد عوام کی جانب سے مذکورہ خاتون ڈرائیور کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی جس پر خاتون نے روکنے کے بجائے موقع سے جانے کی کوشش کی۔

اسی اثناء میں خاتون کو روکنے کی کوشش بھی کی، دو سے تین افراد خاتون کی کار راستہ بھی روکتے دکھائی دیے، جس پر خاتون نے گاڑی اگرچہ تھوڑی آہستہ کی، تاہم خاتون کا راستہ نہ رک نہ سکا اور وہ گاڑی کی رفتار بڑھاتے ہی نکل گئی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے جس میں خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے تو کئی اس سب میں خاتون اور شہریوں دونوں ہی کی غلطی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US