جیل گیا تو ماں اور بہنوں کو منع کیا کہ وہاں ملنے نہ آئیں ۔۔ کراچی کا کنٹرول تھام کر چیلنج دینے والے کامران ٹیسوری کی زندگی اور کام سے متعلق چند دلچسپ سچ

image

گورنر سندھ کامران ٹیکسوری آج کل سوشل میڈیا پر عوام سے بھرپور پزیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ گورنر ہاؤس کراچی میں لوگوں کومفت افطاری کروا رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی گورنر نے یہ دوستانہ فیصلہ کیا اور خود تک عام عوام کی رسائی کو آسان بنایا۔ یہ منصوبہ پہلے پی ٹی آئی نے بنایا لیکن اس کو مکمل کامران ٹیسوری نے کیا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کامران ٹیکسوری نے کہا کہ لوگ اختیارات کا رونا روتے ہیں لیکن اختیار شاید انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ لوگوں کی مشکلوں کو آسان بنانے کے لیے اگر آپ حکام کو طلب کریں تو ضرور وہ آپ سے رابطہ کرتے ہیں، بات ہوتی ہے اور ممکنہ حل کے بارے میں بھی سوچا جاتا ہے لیکن اگر ہم خود اپنے پلاٹوں کی الاٹمنٹ یا ذاتی چیزوں سے متعلق کام کریں تو ظاہر ہے کہ اپنی حوس سے اختیارات کا رونا بھی رونا پڑتا ہے۔

میں جو کچھ بھی افطار لوگوں کو کروا رہا ہوں وہ حکومت کے خرچے سے نہیں بلکہ اپنے ذاتی خرچے سے کروا رہا ہوں۔ اور اس کے بعد میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ایسا منصوبہ کروں گا کہ آئی ٹی پروگرام سے لاکھوں بچے مستفید ہوں گے۔

انٹرویو میں جب ان سے پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق پوچھا گیا تو مسکرا کر کہا میں حالیہ اداکاراؤں سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ مجھے گھر بھی جانا ہے اور بیگم کے ساتھ رہنا بھی ہے۔ ماضی میں اداکاراؤں نے بہت اچھا کام کیا اور اس فیلڈ میں نئی راہیں ہموار کیں۔ مزید بتایا کہ میں جب جیل گیا تو یہ سوچ کر گیا کہ مجھے سالوں کے لیے جیل میں بند کیا جائے گا کیونکہ میں حق پر تھا مجھ پر ایک معمولی سے گاڑی کو چوری کرنے کا الزام تھا جوکہ سچ نہیں تھا۔ جیل گیا تو ماں اور بہنوں کو منع کیا کہ وہاں ملنے نہ آئیں، میں خود ہی گھر آ جاؤں گا۔ مجھے جیل میں کچھ دن تو ایسے کمرے میں بند کیا گیا جہاں بالکل اندھیرا تھا اور کوئی روشنی نہ تھی وہاں میں نماز پڑھتا تھا عبادت کرتا تھا اور کھانا اس قدر نامناسب آتا تھا کہ ڈیزل کی دال ۔۔ بتایا کہ جیل میں روٹی بہت مزے کی ملتی ہے مگر اب پہلے سے نظام بہت بہتر ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US