عید کی آمد آمد ہے۔ جہاں لوگ عید کے کپڑوں اور میچنگ چیزوں کی خریداری میں مصروف ہیں وہیں گھر کے بڑے گھر کی صفائی ستھرائی میں مشغول ہیں۔ کچھ گھروں کی دیواروں پر فنگس اور سیلن ہے لیکن وہ نیا پلستر یا روغن کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو بغیر پینٹ کے ہی گھر کی دیواروں کو نیا جیسا کرنے کے طریقے بتائیں گے۔
بازار میں واٹر پروف کیمیکل ملتا ہے جو دیواروں پر لگانے سے فنگس اور سیلن ختم ہوجاتی ہے۔ دیوار محفوظ ہوجاتی ہے۔ یہ واٹر پروف کیمیکل پیکٹ دکان کے علاوہ آن لائن بھی ملتا ہے اور اس کا ایک پیکٹ 18 اسکوائر فٹ کی دیوار کے لئے کافی ہوتا ہے۔ پیکٹ کے اندر ہی پاؤڈر اور لیکیوئیڈ موجود ہوتا ہے جس کو ملا کر دیوار پر لگانے سے مطلوبہ نتائج سامنے آتے ہیں۔ مزید معلومات اس ویڈیو کے ذریعے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اگر دیوار پر بہت زیادہ سیلن ہو تو ایک بار یہ چیک کر لیں کہ کہیں دیوار کے پیچھے کوئی نل تو نہیں ہے۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب پائپ کی فٹنگ کرتے ہوئے سلوشن اچھی طرح نہیں لگایا جاتا تو پانی لیک ہو کر دیواروں میں سیلن پیدا کرتا ہے۔ اس کے بعد بھلے دیوار پر کتنا ہی پلستر کیا جائے وہ کچھ دن میں دوبارہ خراب ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ پائپ کو دوبارہ کھول کر اچھی طرح سلوشن لگا لیا جائے تاکہ گھر کی دیواریں خراب نہ ہوں۔