اکثر سندھ اسمبلی کے اجلاس کے وقت اسپیکر کی ٹیبل پر ایک بڑی سی چھڑی نما چیز رکھی ہوتی ہے، کیا آپ جانتے ہیں یہ کیا ہوتی ہے؟
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
دنیا میں ہر چیز کسی نا کسی واقعے، یا علامت کو ظاہر کرتی ہیں، ایسا ہی حکومتی سطح پر بھی ہوتا ہے، جب بہت سی چیزیں یوں نہیں رکھی جاتی بلکہ ان کے رکھے جانے کا مقصد بھی ہوتا ہے۔
سندھ اسمبلی میں بھی ایک ایسی چیز رکھی جاتی ہے، جس کی تاریخی حیثیت دنیا سے جا ملتی ہے، اسپیکر کی ٹیبل پر رکھی اس بڑی چھڑی کو Mace کہا جاتا ہے جو کہ سائز میں بھی بڑی ہوتی ہے۔
مخلتف ڈیزائنز اور اسٹائلز کے ساتھ نظر آنے والی یہ میس دراصل Ceremonial Mace کے طور پر دیکھی جاتی ہے، جسے حلف لینے سے پہلے اٹھایا جاتا ہے یا پھر کسی اعلیٰ حکومتی عہدیداد کی تقریب کے موقع پر لایا جاتا ہے۔
اس میس کے لانے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ تقریب میں اعلیٰ سرکاری اور آفیشل اتھارٹی کی شرکت موجود ہے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ اور اکیڈمکس لیول کی تقاریب میں بھی میس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ، آسٹریلیا سمیت کئی یورپی ممالک میس کا استعمال کرتے ہیں، انڈیا، سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ میں بھی میس کو بطور اتھارٹی، سرکار اور آفیشل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔