پیکو کی دکان پر گھنٹوں ضائع نہ کریں بلکہ.. جانیں گھر پر ہی عام سلائی مشین سے دوپٹہ پیکو کرنے کا آسان طریقہ جو وقت بھی بچائے اور پیسے بھی

image

رمضان کا مہینہ تو آدھے سے زیادہ گزر چکا اور عید سر پر ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ رش درزیوں اور دوپٹہ پیکو کرنے والوں کی دکان پر ہوتا ہے جن کے نخرے بھی آسمان پر پہنچ جاتے ہیں۔ اس لیے آج ہم آپ کو گھر پر ہی سادہ سلائی مشین سے دوپٹہ پیکو کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

سب سے پہلے دوپٹے پر نشان لگائیں

جس دوپٹے کو پیکو کرنا ہے اس کے کناروں کو اچھی طرح اور برابر کاٹ لیں۔ دھاگے نہ نکل رہے ہوں ورنہ سلائی کرتے ہوئے الجھیں گے۔ دوپٹے کو الٹا بچھا لین۔ اب کسی چاک یا پین کی مدد سے دوپٹے سے آدھا انچ اندر نشان لگالیں۔

ہاتھوں میں پانی لگا کر دوپٹہ موڑتے جائیں

ہاتھوں میں ہلکا سا پانی لگا کر کناروں کو نشان تک گولائی میں موڑیں اور سلائی مشین چلانا شروع کریں۔ پہلے دو تین ٹانکے لگائیں۔ جب دوسری طرف سے کپڑا پکڑ میں آجائے تو دوپٹے کو ہلکے ہاتھوں سے اوپر نیچے کرتے ہوئے زگ زیگ کی شکل میں سلائی کریں۔

گھر بیٹھے ہی دوپٹہ پیکو ہوگیا

پورے دوپٹے میں نشان لگا کر اور گیلے ہاتھوں سے موڑ کر پیکو کیا جاسکتا ہے۔ لیجیے آپ کا دوپٹہ آسانی سے گھر پر ہی پیکو ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US