سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کرلیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
سابق وزیر صحت پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا شمار ملک کی اُن خواتین میں ہوتا ہے جو کہ اپنے عہدے پر رہتے ہوئے اپنی بیماری سے بھی لڑا۔
ڈاکٹر یاسمین بتاتی ہیں کہ خان صاحب بہت جلد ہی لوگوں پر اعتبار کرلیتے ہیں، لوگ دھوکا دیتے ہیں، اور میں اُن لوگوں کو پہچان گئی تھی، لیکن خان صاحب اعتبار کر لیتے ہیں۔
ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ میں نے خان صاحب کو پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے لیے میسج کیا کہ خان صاحب آپ نے مجھے جلسے کے لیے دعوت نہیں دی، جس پر عمران خان نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحبہ، یہ سب ٹاسک اورینٹڈ میٹنگنز ہیں، میں آپ کو ٹاسک دے دوں گا۔
جس پر غصے میں یاسمین راشد نے جواب لکھا کہ خان صاحب مجھے آپ کی پوزیشن کا احساس ہے، جہانگیر ترین مجھے کبھی پارٹی میں پسند نہیں کرتے تھے، جس پر خان صاحب نے جواب دیا کہ اپنے لیے دشمن بنانا چھوڑ دیں۔
یاسمین راشد کا ماننا ہے کہ میں بھی بڑی ڈھیٹ تھی میں نے بھی خان صاحب کو لکھ دیا کہ میں دشمن بناتی ہوں، جنہیں مجھے لگتا ہے کہ یہ دشمن ہیں۔