جب کبھی اولاد والدین کے ارمان اور خواب کو پورا کرتی ہے تو والدین کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہیں رہتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک والد اپنے بچے سے ٹوٹ کر محبت کر رہا تھا، اور محبت بھی کیوں نہ کرے کیونکہ بیٹے نے والد کا ارمان جو پورا کر دیا تھا۔
ہوا کچھ یوں کہ بیٹے نے والد کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے قرآن مجید حفظ کر لیا تھا، جس طرح آج کے دور میں اگر بچہ امتحان میں اچھے مارکس لے آئے تو کیسے والدین جھوم اٹھتے ہیں، بالکل ویسے ہی یہ والد اپنے بیٹے کو قرآن حفظ کرانا چاہتا تھا۔
اور جب اسکا یہ ارمان پورا ہوا تو والد سے رہا نہ گیا اور بیٹے کو اپنے کندھے پر بٹھا کر خوشی سے جھومنے لگا، یہاں تک کہ بیٹا بھی والد کی خوشی کو انجوائے کرنے لگا۔
والد نے بیٹے کے گلے میں ہار ڈالے ہوئے تھے جبکہ اس کے کپڑے گندے نہ ہوں اور اسے تھکن محسوس نہ ہو، والد نے بیٹے کو کندھے پر بٹھایا ہوا تھا۔
یہی ہوتا ہے جب ایک بچہ والد کی خوشی کی خاطر اپنے آپ کو اسی کے سانچے میں ڈھال کے تو والد کا دل بھی موم ہو جاتا ہے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔