وفاقی کابینہ ، الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کامعاملہ پارلیمنٹ لے جانے پر اتفاق

image

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور ہوا۔

الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی پر فیصلہ نہ ہوسکا،الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کامعاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے پر اتفاق ہوا ہے ۔

وفاقی کابینہ نے معاملے پر پارلیمنٹ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے جوچاہے فیصلہ کرے۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس تقریبا 2 گھنٹے جاری رہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US