4 یا پھر 5 ۔۔ عیدالفطر پر مُلک بھر میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

image

عیدالفطر پر ہر سال حکومت کی جانب سے 3 چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ ملک بھر میں عید پر 4 سے 5 چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے ملک میں عیدالفطر پر چھٹیوں سے متعلق کام کا آغاز کر دیا ہے. عید کے لیے 4 سے5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائے گی، لیکن حتمی فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔

امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر عید جمعہ کو ہوئی تو20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں، جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں پوں گیں۔ کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا . لیکن ہمیں ایسا لگتا ہے کہ جمعرات کو چاند نظر نہیں آسکتا، لہذا عید 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو ہوگی۔

ممکنہ طور پر عید 21 یا 22 اپریل یعنی جمعہ اور ہفتہ کسی دن متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US