اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جا سکتا کیونکہ ۔۔ اقرار الحسن کے بیٹے پہلاج حسن باہر ملک جا کر کیا کر رہے ہیں؟ زندگی سےمتعلق دلچسپ باتیں

image

اقرار الحسن کے صاحبزادے پہلاج حسن اپنے والد کی طرح بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ پہلاج حسن کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں وہ اپنے دلچسپ تجزئے کی روشنی میں مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں پہلاج حسن کے لائف اسٹال سے متعلق جانیں گے۔

سید اقرارالحسن کے بیٹے پہلاج کوفٹبال کھیلنے کا بے حد شوق ہے۔ ان کے بارے میں یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ وہ فٹبال سے متعلق کافی معلومات رکھتے ہیں ساتھ ہی فٹبال سے شاندار کرتب بھی کرنا جانتے ہیں۔

سوالوں کے فر فر جواب دینے والے پہلاج حسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے صرف فٹبال کا جنون نہیں بلکہ باسکٹ بال، کرکٹ، سوئمنگ اور گلوکار کرنا بہت پسند ہے۔

پہلاج نے بتایا کہ میں پڑھائی میں نہ زیادہ خاص ہوں اور نہ زیادہ برا۔ پہلاج الحسن نے ڈرامے میں اداکاری سے متعلق کہا کہ مجھے ڈراموں کا شوق نہیں تھا مجھے اداکاری کرنے پر کافی مجبور کیا گیا تھا۔

پہلاج نے ایک ڈرامہ سیریل میں مشہور اداکار حمزہ علی عباسی کے بچپن کا کردار نبھایا تھا۔

پہلاج نے بتایا کہ مجھے اپنے بابا کی ایک بات اچھی نہیں لگتی وہ یہ کہ جب بابا اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں اور میں ان سے کہتا ہوں کہ باہر گھومنے چلیں تو مجھے دو بار کہنا پڑتا ہے اور وہ ایک بار جواب دیتے ہیں تو مجھے یہ بات پریشان کن لگتی ہے۔مگر وہیں پہلاج اپنے والد کا اپنا ہیرو قرار دیتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں پہلاج پر والدین کی جانب سے پابندیاں لگانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے پر بہت سی پابندیاں ہیں جیسے میں بغیر اجازت گھر سے باہر نہیں جا سکتا، ہاں ان دوستوں کے ساتھ جانے دے دیا جاتا ہے جن پر وہ اعتبار کرتے ہیں مگر کوئی دوسرا شخص جسے میں نہیں جانتا ہوں اور وہ مجھے اپنے ساتھ جانے کو کہے کہ میری سالگرہ پر آجاؤ، تو والدہ میرے ساتھ آتی ہیں اور وہاں میرے لیے بیٹھتی بھی ہیں کیونکہ میں اکلوتا ہوں۔

پہلاج نے بتایا کہ انہیں کراچی شہر بہت پسند ہے۔ دوسری جانب پہلاج حسن اپنی فٹبال کی ٹریننگ حاصل کرنے باہر ملک جاتے ہیں۔ وہ اپنی کلب کی فٹبال ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US