کبھی یہ اربوں، کھربوں کی جائیداد کے مالک ہوا کرتے تھے اور اب۔۔
بتاؤ راتوں رات ایسا کیا ہوگیا کہ دنیا کے یہ نامی گرامی رئیس افراد کچی آبادی میں رہنے پر مجبور ہوگئے؟
اوپر بیان کیے گئے لوگوں کے تبصرے دیکھ کر جب ہم نے پوسٹ دیکھی تو ہم بھی چونکے بنا نہ رہ سکے۔ آخر مکیش امبانی اور بل گیٹس سے لے کر ایلون مسک پر ایسی کیا آفت آن پڑی جو وہ پانی تھوکی ہوئی میلی سی قمیض پہننے پر مجبور ہوگئے؟
زرا امریکہ کے غصیلے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی دیکھ لیں۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے حالات بھی کچھ مختلف نہیں۔
البتہ آپ گھبرائیے نہیں کیونکہ یہ تصاویر نظر کے دھوکے کے سوا کچھ نہیں بلکہ یوں کہا جائے کہ یہ جدید دور میں ٹیکنالوجی کے آرٹ کا شاہکار ہے۔ یہ تصویریں بھارت سے تعلق رکھنے والے
ڈیجیٹل آرٹسٹ گوکل پلئی نے AI پروگرام "مڈجرنی" کا استعمال کرتے ہوئے بنائی ہیں۔ یہ تصاویردکھانے کا ان کا مقصد تھا کہ دنیا کے چند امیر ترین افراد کو ایسے افراد میں تبدیل کیا جا سکے جیسے وہ غربت میں زندگی گزار رہے ہوں۔ تصویر شئیر کرتے ہوئے گوکل نے مشہور زمانہ فلم سلم ڈاگ ملین ائیرز کا نام بطور کیپشن بھی استعمال کیا۔
مڈجرنی ایک مصنوعی ذہانت پر مشتمل پروگرام ہے جس کی بنیاد 2022 کے جولائی میں رکھی گئی تھی۔ اس کے بانی ڈیوڈ ہولز نے سان فرانسسکو میں اس کی شروعات کی۔ AI امیج جنریٹر قدرتی زبان کے اشارے کے استعمال کے ذریعے تصاویر بنانے کا ایک انوکھا نظام استعمال ہے۔
یہ تکنیک OpenAI کے DALL-E اور Stability AI کے Stable Diffusion کے ذریعے بھی استعمال ہوتی ہے۔
کچھ گھنٹوں قبل انسٹاگرام پر شئیر کی گئی اس دلچسپ پوسٹ نے کچھ ہی دیر می 9 یزار سے زیادہ لائکس حاصل کرلیے تھے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے جیسے امیر کو غریب بنانا ممکن ہے کیا خوب ہوتا اگر غریب کو بھی امیر بنایا جاسکتا۔