کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ ،متعدد افراد نشانہ بن گئے

image

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا،4افراد زخمی ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکےمیں4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکے میں4افراد جاں بحق،8زخمی ہو گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نےکوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندیءدرجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی،وزیراعظم نے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US