فہد مُصطفیٰ کو عوام صرف ان کی اداکاری اور ہوسٹنگ کے فن کی وجہ سے پسند نہیں کرتے بلکہ ان کے حُسنِ اخلاق اور ہمدردانہ رویے کی بنیاد پر ان کو پسند کیا جاتا ہے۔ پچھلے سال رمضان میں انہوں نے ایک ہندو بچے کی زندگی بچانے کے لیے اپنی جیب سے کم و بیش 7 لاکھ روپے کی بڑی رقم عطیہ کی تھی جس کی وجہ سے ان کو خوب سراہا گیا تھا۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے شو میں ایک معذور بچی کو 9 لاکھ کا شاندار پلاٹ حاصل کرنے میں بھرپور مدد کی اور یہ پلاٹ اس کو تحفے میں پیش کردیا۔ ان کا یہ احسن قدم دیکھ کر شو میں بیٹھے لوگ بھی حیران رہ گئے، سب نے معذور بچی کو بھی مبارکباد پیش کی اور فہد کے اس دوستانہ مزاج پر ان کو دعائیں بھی دیں۔