ملک بھر میں بارشیں شروع، کب تک جاری رہیں گی ؟

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں جبکہ خیبر پختونخوا اور سندھ کے بھی بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کو سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ عید تک جاری رہے گا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں کہوٹہ، ملتان، چکوال، تلہ گنگ، اوچھ شریف سمیت مختلف علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارشیں جاری ہیں جبکہ سندھ کے علاقے جیکب آباد، لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی گرچ چمک اور آندھی کے ساتھ بارشیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بارشوں کے باعث گندم کی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے ہنگامی صورتحال کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1129 جاری کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US