الیکشن کیلئے رقم کی منتقلی، اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

image

اسٹیٹ بینک نے الیکشن کے لئے رقم منتقلی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں رقم منتقل نہ ہونے کی وجوہات شامل کی ہیں، رقم کی منتقلی سے متعلق رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرا ئی گئی۔

سپریم کورٹ نے رقم منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی تھی، رپورٹ 3 رکنی بینچ کے ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

اعلیٰ عدالت کو الیکشن کمیشن نے آگاہ کر دیاہے کہ فنڈز نہیں مل سکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US