صدر عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں قدم اٹھا لیا گیا

image

سپریم کورٹ میں صدر مملکت کو عہدے سے برطرف کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں چودھری محمد امتیاز نامی شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ صدر عارف علوی صدارت کے عہدے کے اہل نہیں رہے۔

شہری نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ صدر مملکت کو عہدے سے برطرف کرے، موقف اختیار کیاگیاکہ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ صدر نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا،درخواست میں صدر عارف علوی کو فریق بنایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US