وزارت دفاع کی سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق اہم درخواست دائر

image

وزارت دفاع نے  سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائرکردی۔

ہم نیوز کے مطابق  وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں  ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائرکردی، درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے۔

وزارت دفاع نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 5 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔

عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے،وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US