جان کو خطرہ، عمران خان کے گھر نیا بلٹ پروف گیٹ پہنچ گیا

image

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے گھر پر نیا بلٹ پروف گیٹ پہنچا دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر زمان پارک پہنچائے گئے نئے گیٹ کی قیمت 12 سے 15 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ جس کی لمبائی 16 فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے جبکہ موٹائی 1.5 انچ ہے۔

گیٹ پر بلٹ پروف شیٹ، اسٹیل اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ گیٹ پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ آپریشن کے باعث زمان پارک کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کا پہلا گیٹ پولیس آپریشن کے دوران کرین کے ذریعے توڑ دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US