گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

image

گھوٹکی: سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

ڈی آئی جی سکھر کے مطابق گھوٹکی کے تھانہ گیمبڑو کی حدود میں ڈاکوؤں نے اچانک پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گزشتہ ہفتے سندھ کے علاقے کشمور میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US