مفتی عبدالشکور کے حادثے کو سازش قرار دیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

image

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے کو سازش قرار دیا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک حالیہ بیان میں گزشتہ دنوں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی عبد الشکور کے معاملے پر 3 روز سے سازش ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنائی۔

مریم اورنگزیب نے الزم لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر مفتی عبدالشکور کی شہادت کی مہم چلا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور اوور اسپیڈنگ کا عادی ہے اور گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیورکو 13 چالان بھی ہو چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کے ذمہ گاڑی کا 2600 روپے جرمانہ اس وقت بھی بقایا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کا نمبر نادہندگان کی فہرست میں شامل اور اس کو تھانے میں بند کرنا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US