ملک کی بڑی جیل میں قیدیوں تک منشیات کی ترسیل کا انکشاف

image

کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں تک منشیات پہنچانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق گھر سے آنے والے سالن میں منشیات پہنچائی جاتی ہے،بتایاگیا کہ گولیوں کی صورت میں منشیات سالن میں ڈالی جاتی ہے۔

جیل حکام نے بتایا کہ قیدیوں کو منشیات پہنچانے کے کئی واقعات سامنے آئے،قیدیوں سے ملاقات کو آئے افراداکثر کھانا ساتھ لاتے ہیں۔

جیل حکام نے کہا کہ جن قیدیوں کو منشیات پہنچائی گئی ان کی سزاسخت ہوگی،قیدیوں کو منشیات کی ترسیل روکنے کے لئے انٹیلی جنس بڑھائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US