پی ٹی آئی کی نگران حکومتوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں نگران وزرائے اعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے فوری روکنے اور ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت سے اپنی نگرانی میں پنجاب اور کے پی میں امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

دائر درخواست میں وفاقی حکومت، داخلہ، خزانہ اور قانون و انصاف کے سیکرٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا۔

ذمہ داران کی تنخواہیں منجمد کرکے الیکشن کمیشن کو تالہ لگا دینا چاہیے، فواد چودھری

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US