عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کن افراد کو جاری کیے ؟

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب کے تمام ضلع صدور کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کر دیئے۔ عمران خان کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت پنجاب کے تمام ضلعی صدور کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ مکمل کر لیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سابق وزرائے اعلیٰ کے علاوہ سبطین خان، واثق قیوم، سابق وزیر تیمور ملک، خیال کاسترو اور فیاض الحسن چوہان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے سابق وزیر میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US