حکمران جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری

image

اسلام آباد: حکمران جماعتوں کے اجلاس میں کہا گیا کہ سیاستدان کے طور پر مذاکرات کے دروازے ہم نے کسی پر کبھی بند نہیں کیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدرات ہونے والے حکمران جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں ملکی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئینی و قانونی امور پر مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی جبکہ عیدالفطر کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاستدان کے طور پر مذاکرات کے دروازے ہم نے کسی پر کبھی بھی بند نہیں کیے جبکہ آئین، جمہوریت اور عوام کے ووٹ کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

کوئی بھی جمہوریت پسند مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا اور اتحادی حکومت نے بامعنی، سنجیدہ اور آئینی حدود کے اندر مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا بنیادی آئینی تقاضا ہے۔

اعلامیہ میں ہدایت کی گئی کہ انتخابات کے وہ تمام لوازمات یقینی بنائے جائیں جس سے نتائج سب کو قابل قبول ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US