سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، 3رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
گزشتہ روز سماعت ملتوی کرتے وقت سپریم کورٹ نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں،الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور وفاقی حکومت کو طلبی کا نوٹس جاری کیاتھا۔
واضح رہے کہ سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کی گئی تھی۔