اکثر مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ کو تو یقین ہی نہیں آتا ہے کہ یہ وہی ہیں؟
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی مشہور شخصیت کی جوانی کی تصویر سب کو حیران کر رہی ہے۔
ویسے تو یہ شخصیت اپنے دلچسپ انداز کی بدولت کو بھا ہی جاتی تھی مگر اپنی جوانی میں بھی سب کی آنکھ کا تارا تھی۔
کرکٹ کا دنیا کا اہم نام سمجھی جانے والی یہ شخصیت اب اگرچہ کرکٹ نہیں کھیل رہی ہے مگر آج بھی دنیا کرکٹ میں ٹک ٹک کے نام سے جانی جاتی ہے۔
اب تک تو آپ پہچان ہی گئے ہوں گے کہ ہم کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
اگر نہیں تو رک جائیے جناب۔ ہم خود ہی بتا دیتے ہیں، یہ کوئی اور نہیں بلکہ مصباح الحق ہیں، جو اپنی جوانی کے دور میں بھی کرکٹ سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔
آج بھی جب وہ اپنی جوانی اور ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں تو جذباتی ضرور ہو جاتے ہیں، کیونکہ مصباح الحق بھی ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں، جنہیں اللہ نے ہر چیز سے نوازا، یہی وجہ ہے کہ ان کی عاجزی اور انکساری میں ڈوبی شخصیت اللہ کا شکر ادا کرتی دکھائی دیتی ہے۔