مشہور بھارتی اداکارہ جیا خان خود کشی کیس کا فیصلہ 10 سال بعد سنا دیا گیا ۔۔ عدالت نے ملزم کو کیا کہا؟ دیکھیے

image

بھارتی اداکار کو آج 10 سال بعد رہا کر دیا گیا۔ اداکار سورج پنچولی پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے اداکارہ جیا خان کو اکسایا۔ اسی وجہ سے انہیں ممبئی پولیس نے 10 جون 2013 کو گرفتار کر لیا تھا۔

یہ جیا خان کے بوائے فرینڈ تھے جنہیں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔ مذکورہ عدالت نے ثبوتوں کی کمی کے باعث یہ فیصلہ سنایا۔

اس کے علا وہ فیصلہ سے کچھ دیر پہلے سورج پنچولی کی ماں کا بیان بھی وائرل ہو اتھا جس میں وہ عوام سے اور مداحوں سے درخواست کر رہی تھیں کہ میرے بیٹے کیلئے خاص دعا کی جائے۔یاد رہے ان کی والدہ ایک سینئر بھارتی اداکارہ ہیں جن کا نام زرینہ وہاب ہے۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میڈیا نے ان کے بیٹے کو منفی انداز میں پیش کیا تاہم وہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں، جب فیصلہ آیا تب سچ سب کے سامنے آ جائے گا۔

رہا ہونے کے بعد اداکار سورج پنچولی نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ جس میں تحریر تھا کہ "جیت ہمیشہ سچ کی ہی ہوتی ہے"۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US