اسلام آباد: پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر بندر کے گھومنے پھرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کی دیوار پر مزے سے گھوم رہا ہے، اور گھومنے کے بعد نیچے اتر جاتا ہے۔
اس سے کچھ دنوں پہلے بھی ایک جنگلی بلی پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس آئی تھی جس نے اندر آفس میں خوب توڑ پھوڑ کی تھی۔
جسے بعد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا تھا۔
پارلیمنٹ میں اندر گھس آنے کے حوالے سے وہاں موجود عملے کا کہنا تھا کہ جنگلی جانور نے اندر آ کر کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا تھا۔