بچوں کو پنجرے میں بند کرکے گاڑی سفر پر لے گئے ۔۔ کار ڈرائیور کا ایسا عمل سوشل میڈیا پر وائرل جسے دیکھ کر ہر کوئی تنقید کرنے لگا

image

والدین بچوں کی حرکتوں سے پریشان ہو کر اکثر ایسی سزائیں دے دیتے ہیں کہ دیکھ کر سامنے والے یا تو ہنس پڑتے ہیں یا پھر وہ حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ کوئی ماں باپ اتنا مختلف سوچ رکھتے ہوئے بچوں کو سزا دے گا ۔۔ بعض اوقات بچوں کو سمجھانے کے لیے انہیں کڑی سزائیں ضروری ہوتا ہے لیکن ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھ کر آپ کو یہ احصاس ہوگا کہ ملازم بچوں کے ساتھ مالک اتنا برا سلوک کرتے ہیں، کیا ان کو اپنی اولاد کا خیال نہیں آتا، ذرا یہ ویڈیو پہلے ملاحظہ فرما لیں:

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے فیملی مزے سے گاڑی میں بیٹھی ہے اور ہلہ گلہ کرتی ہوئی شاہراہ فیصل سے گزر رہی ہے لیکن انہوں نے ملازم بچوں کو کتنی تکلیف میں گاڑی کے پیچھے والے حصے میں بٹھا رکھا ہے کہ اگر ذرا سی بھی چوٹ لگے تو ان کو تکلیف ہو۔ ہمارا معاشرہ اس قدر بے حس ہوگیا ہے کہ ملازموں کے انسان سمجھنے سے ہی قاصر ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کتننی تکلیف میں بیٹھے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US