سوشل میڈیا پر ماں کی ممتا سے متعلق تو کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو نے اس وقت سب کو حیران کیا، جب بیٹے نے اپنی ماں کو اچانک گھر میں سرپرائز دیا، اکثر جب بچے ماؤں سے دور ہوتے ہیں، تو ماں کی حالت کچھ یوں ہوتی ہے، جسمانی طور پر تو ماں بیٹے سے الگ ہوتی ہے، مگر ذہنی طور پر بیٹے کے پاس ہی ہوتی ہے۔
اب ظاہر ہے، ماں تو پھر ماں ہوتی ہے، جو کہ اپنی اولاد کی ہر مشکل تک اپنے اوپر لینے کے لیے تیار ہو جاتی ہے، مگر اُس وقت تذبذب کا شکار ہو جاتی ہے، جب بیٹا سات سمندر پار ہو اور ماں کو یہ تک نہ بتائے کہ اسے کس حد تک مشکلات کا سامنا ہے۔
بہر حال اس خوش قسمت ماں کو اس کے لخت جگر نے کچھ ایسے سرپرائز دیا، جو شاید آپ کی توجہ بھی خوب سمیٹ لے گا۔
نوجوان کئی ماہ سے ماں سے دور ایک دوسرے ملک میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، جبکہ ماں سے موبائل فون کے ذریعے ہی ملاقات کر پاتا تھا، جو اگرچہ ماں کو تسلی ضرور دے دیتا تھا کہ بیٹا ٹھیک ہے۔
تاہم بیٹا اچانک بتائے بغیر ماں سے ملنے ہوائی جہاز کے ذریعے گھر پہنچا، جیسے ہی ماں نے بیٹے کی جانب دیکھا، جو کہ دروازے سے داخل ہوا تھا۔
ماں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، منہ بھی یکدم کھل گیا، وہ ایسے حیران ہوئیں جیسے کہ ماں کی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا۔
ماں کی ممتا اُس وقت عروج پر پہنچ گئی تھی جب اس نے بیٹے کو سینے سے لگایا اور کچھ لمحات ایسے ہی بتائے، جیسے کہ وہ بچے کو اپنے الگ ہونے ہی نہ دینا چاہتی تھی۔
آنکھوں میں آنسو تو تھے، مگر ظاہر ہے، یہ آنسو خوشی کے تھے، کیونکہ ماں اس لمحے کو کئی ماہ سے یاد کر رہی تھی، جو آج جا کر پورا ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے، جس میں ماں اور بیٹے کی محبت کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔