سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
لائیو شو میں اگر کچھ ایسا ہو جائے جو کہ غیر معمولی ہو، تو پھر وہ سب کی توجہ خوب سمیٹ ہی لیتا ہے، لیکن اکثر اوقات لائیو ٹی وی پر کچھ ایسا ہو جاتا ہے، جو کہ سب کو حیران کر دیتا ہے۔
ایسا ہی کچھ مشہور اداکارہ وینا ملک کے شو میں بھی ہوا، جب اداکارہ رمضان کی نشریات کر رہی تھیں اور ساتھ ہی مذہبی شخصیت موجود تھیں، جو کہ مذہب سے متعلق معلومات فراہم کر رہی تھیں۔
اس سب میں ایک کالر نے مذہبی رہنما سے اپنی مشکل صورتحال سے متعلق بھی دریافت کیا، خاتون نے بتایا کہ میں کراچی سے بات کر رہی ہوں، میں یہاں اکیلی رہتی ہوں، گھر والے لاہور میں رہتے ہیں، اس دوران خاتون بھی جذباتی معلوم ہو رہی تھی۔
شادی کے سوال پر خاتون نے بتایا کہ ہمارا ایک خاندانی مسئلہ تھا، جس کے باعث ہم بکھر کر رہ گئے، میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا، اور زمین کے جھگڑے کی وجہ سے مجھ پر کالا جادو کرایا گیا تھا۔
خاتون نے کہا مجھے بہت زیادہ ڈر لگ رہا ہے، یہاں تک کہ خاتون کی بات کرتے ہوئے بھی آواز لڑکھڑائی، جس کے بعد وینا ملک بھی حیران اور پریشان ہوئیں۔
اچانک خاتون کی چیخ نکلی جس پر وینا بھی خوف و ہراس کا شکار ہو گئیں، جس پر مذہبی رہنما نے بتایا کہ شاید خاتون پر اثر ہو گیا ہے، اور پھر لائیو ٹی وی کے دوران خاتون کے اندر آنے والا جن مذہبی رہنما سے بات کرنے لگا۔
اسی دوران غیر معمولی آواز میزبان سمیت سب کو حیران کر رہی تھی، اسی دوران مولانا صاحب خاتون کے اندر آئے جن کو بھگانے کی کوشش میں لگے رہے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر مزاحیہ طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جس میں ایک طرح سے جن کی آواز میں یہ سنا گیا کہ گویا جن کہہ رہا ہو، ابے چل۔
مولانا صاحب آیتیں پڑھتے رہے، وینا پریشان ہوتی رہی اور اچانک کال کٹ گئی، اس سب میں کچھ صارفین تو اسے پلانٹڈ انٹرویو کہتے رہے، جبکہ کچھ اسے محض اتفاقیہ کہتے رہے۔