غریب دوست امیر دوست سے ملنے آ گیا۔۔ کئی سال بعد جب غریب دوست کو امیر دوست نے دیکھا تو ردعمل کیا تھا؟ ویڈیو

image

دوست زندگی کا وہ ساتھی ہوتا ہے، جو کہ ہر اچھے اور برے لمحے میں ساتھ نبھاتا ہے، کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جن کی دوستی سب کو جذباتی کر دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک ایسے ہی دوستوں کی بات چیت نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں کئی سال بعد دوبارہ ملنے والے دوستوں نے سب کو جذباتی کر دیا ہے۔

ایک دوست افسر بن گیا ہے تو دوسرا اسی طرح اپنی زندگی میں خوش ہے، لیکن دوستی نہیں توڑی، عام طور پر جب ایک دوست افسر بن جائے اور دوسرا اسی حالت میں رہے تو ظاہر ہے، دوریاں آ جاتی ہیں۔

مگر ان دو دوستوں کی دوستی نے سب کو خوب جذباتی کر دیا ہے، جس میں غریب دوست اسی امید سے اپنے دوست سے کئی سال بعد ملنے آیا کہ شاید میرا دوست مجھے پہچان جائے۔

اپنی دوستی نبھانے کے لیے دوست امیر دوست سے ملنے کے لیے اس کے آفس آیا، صبح 7 بجے سے دوست کی راہ تکتا دوست یہ بھی سوچنے لگا کہ شاید اب اسکا دوست اسے پہچانے گا بھی؟

لیکن جب امیر دوست اپنے دوست سے ملا، تو پرانی یادیں بھی کچھ ایسے شئیر کیں، کہ دونوں باتوں میں کھو گے۔

امیر دوست نے اس سے اسکا احوال پوچھا، ساتھ ہی اس کی روزمرہ زندگی کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی، اسی دوران امیر دوست سے ملنے آیا دوست بھی ہچکچاہٹ اور تجسس کا شکار دکھائی دیا، وہ کھل کر بات بھی نہیں کر پا رہا تھا۔

لیکن دوستی پھر دوستی ہی ہوتی ہے، جو کہ دوست کو دوست کے سامنے کھلنے پر بھی مجبور کر دیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ غریب دوست نے بھی کر ہی دیا، اگرچہ شلوار کمیز، چپلیں پہنا دوست سوٹ بوٹ پہنے دوست کو دیکھ کر عجیب محسوس کر رہا تھا، مگر جب امیر دوست نے اسے سنا، اسے اہمیت دی، تو ظاہر ہے، پھر دوست کا بھروسہ بھی بحال ہو ہی جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں دو دوستوں کی دلچسپ گفتگو نے سب کو خوب متوجہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US