اکثر جانوروں سے متعلق کچھ ایسی معلومات ہوتی ہیں، جو کہ آج بھی بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں، کچھ تو ایسی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اونٹ کا شمار بھی ان جانوروں میں ہوتا ہے، جو کہ اپنے قد اور بناوٹ کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
اونٹ کا گوشت جہاں عید الضحیٰ پر خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے، وہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آقائے دو جہاں ﷺ نے اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس حوالے سے بیان دیا تھا، جس میں انہوں نے احادیث کی جانب بھی اشارہ کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اونٹ کے گوشت کے حوالے سے دو مختلف موقف ہیں۔
کچھ اسکالرز کا موقف یہ ہے کہ اگر آپ اونٹ کا گوشت کھاتے ہو تو آپ کو وضو دوبارہ کرنا پڑے گا، اس صورتحال میں اگر آپ کو نماز پڑھنی ہو۔
دوسری جانب University of Leicester کی یونی ورسٹی کے استاد تبریز اعظم نے اس حوالے سے بھی جواب دیا ہے، استاد تبریز اعظم اسی جامعہ میں طور صدر اسلامک سوسائٹی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ برطانیہ، ترکیہ اور اُردن سے اسلامک سائنس کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔
استاد نے ابو داؤد کی حدیث کا حوالہ دیا تھا جس میں آقائے دو جہاں ﷺ سے جب پوچھا گیا کہ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا چاہیے؟ جس پر آپﷺ نے فرمایا: " گوشت کھانے کے بعد وضو کریں"۔
یہ حدیث کے ترجمے کا مفہوم بتایا جا رہا ہے، جبکہ استاد کی جانب سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حدیث بیان کرنے والے وضو کرنے کو ، ہاتھ دھونے کو تشبیہہ دی گئی ہے۔ جبکہ دو وجوہات کو بھی بتایا گیا ہے۔
پہلی یہ کہ شرعی طور پر وضو کے باطل ہونے کی شرعی وجہ غائب ہے، جبکہ دوسری وجہ یہ ہے اونٹ کی بدبو کافی اسٹرانگ ہوتی ہے۔ یہ مذہبی اسکالرز کی جانب سے دی گئی معلومات ہیں، جو آپ تک پہنچائی گئی ہے۔