بلی قرآن مجید کے پاس کیوں نہیں آئی؟ انگریزوں کا بلی کے ساتھ کیا گیا ایسا تجربہ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

سوشل میڈیا پر جانوروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی خوب دلچسپی بڑھا دی تھی جس میں پالتو جانور بلی کے ساتھ کچھ ایسا تجربہ کیا گیا جو شاید آپ کو بھی حیران کر دے۔

ہوا کچھ یوں کہ بلی کے سامنے قرآن مجید اور ایک عام کتاب رکھی گئی اور یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ آیا بلی ان دونوں کے درمیاں فرق سمجھتی ہے؟

بلی کو کھانے کی لالچ دے کر قرآن مجید کچھ اس طرح رکھا گیا کہ کھانے کی خاطر اسے اوپر سے جانا پڑے ، مگر سب حیران رہ گئے بلی کچھ ایسے برتاؤ کر رہی تھی کہ جیسے اسے معلوم ہو کہ آگے کوئی عام کتاب نہیں ہے، گویا اسے کوئی چیز روک رہی ہو۔

لیکن جب ایک عام کتاب سامنے رکھی گئی تو بلی نے فورا اسی کے اوپر سے ہی کھانے کی طرف جانا مناسب سمجھا۔ اس سب میں وہ بنا کسی رکے آگے کی جانب بڑھتی رہی، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب توجہ حاصل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US